2 دسمبر 2013 - 20:30
دھشتگردانہ کاروائیوں میں ۷۱ افراد جانبحق اور زخمی

عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں 71 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں 71 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے آج عراق کے شھر تکریت میں متعدد سرکاری عمارتوں کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے محمودیہ اور طوز خرماتو نامہ شہروں میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تین گاڑیوں سمیت 6 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ اسی طرح 60 عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث 8 دہشتگرد گروہوں کو بھی صوبہ دیالہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح صوبہ صلاح الدین میں بھی 5 خود کش حملہ آوروں سمیت آٹھ مسلح افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ عراق کے سیاسی مبصرین کے مطابق عراق میں پارلیمنٹ کے انتخابات کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲